جمعرات , جون 18 2026

انڈر-18 ایشیا کپ: 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے انڈر-18 ایشیا کپ کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جو 3 سے 13 جولائی تک چین کے شہر ڈازہو میں منعقد ہو رہا ہے۔

پاکستان کے علاوہ اس براعظمی ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش، چین، سری لنکا، ہانگ کانگ، ملیشیا، جاپان، چائنیز تائپے، ازبکستان، انڈونیشیا اور قازقستان کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔

ہاکی اسکواڈ میں محمد عثمان، عاطف علی، اسام جنید، محمد عبداللہ فاروق، عبداللہ اعوان، زبیر لطیف، محمد یاسین، محمد علی تاج، غلام مصطفی، علی حمزہ، علی حمزاد، عامر سہیل، عدیل افضل، محمد زمان، محمد حسین، محمد شہیر، حسن شہباز، یاسین جمشیدشامل ہیں

ٹیم مینجمنٹ میں شفقت ملک (منیجر)، مختار احمد، توصیق احمد، مسعود الرحمن(کوچز) ہوں گے

About Aftab Ahmed

Check Also

آم کا اچار: ذائقے کے ساتھ فوائد اور نقصانات بھی

گرمیوں کے موسم میں آم کا اچار پاکستانی دسترخوان کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا …