google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 “سردار جی 3 ” کا بھارت میں تھیٹر ریلیز نہ ہونے کے باوجود پاکستان میں شاندار افتتاح - UrduLead
اتوار , جولائی 13 2025

“سردار جی 3 ” کا بھارت میں تھیٹر ریلیز نہ ہونے کے باوجود پاکستان میں شاندار افتتاح

ہانیا عامر کی دلجیت دوسانج کے ساتھ پنجابی فلمی ڈیبیو “سردار جی 3 “نے بھارت میں تھیٹر ریلیز نہ ہونے کے باوجود پاکستان میں شاندار افتتاح کیا

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار دلجیت دوسانج اور فلم سردار جی 3 کے پروڈیوسرز پر پاکستانی سپر اسٹار ہانیا عامر کو کاسٹ کرنے پر تنقید اور بائیکاٹ کی کالز کے باوجود، اس کی پہلی بین الاقوامی فلمی کاوش بالآخر پاکستان میں ریلیز ہو گئی، اور ریلیز ہوتے ہی زبردست عوامی پذیرائی حاصل کی۔

کبھی میں کبھی تم اسٹار کی مداحوں کی بڑی تعداد، جو دلجیت کے ساتھ اس کی آن اسکرین کیمسٹری دیکھنے کی منتظر تھی خاص طور پر لندن کے اسٹیج پر گزشتہ برس کے یادگار لمحے کے بعد فلم کے پہلے دن ہی سینما گھروں کا رخ کر گئی، جس کے باعث فلم پاکستان میں فوری ہٹ ہو گئی۔

یاد رہے کہ سردار جی 3 کے پروڈیوسرز، جن میں دلجیت دوسانج بھی شامل ہیں، نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہدایت کار امر ہندل کی یہ ہارر کامیڈی فلم، جس میں ہانیا عامر، نیرو باجوہ، جسمن باجوہ اور گلشن گروور بھی شامل ہیں، بھارت کے سوا دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب فلم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سینما (FWIC) نے اپریل میں پاہلگام حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد پاکستانی فنکاروں پر پابندی دوبارہ عائد کر دی، جس کے باعث بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اس ہارر کامیڈی فلم کو جمعہ، 27 جون کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کیا گیاتھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فرانس میں ایکس پرالزامات کا باقاعدہ تفتیش کا آغاز

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ایک نئے قانونی بحران کی زد میں آگیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے