جمعہ , اکتوبر 17 2025

پرو لیگ کھیلنے کے لیے وزیراعظم ہماری مدد کریں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکریٹری جنرل رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ پرو لیگ کے اخراجات بہت زیادہ ہیں، اُمید ہے کہ موجودہ صورتحال پر وزیراعظم ہماری مدد کریں گے

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد نے کہا کہ پرو لیگ کے لیے ہاں کر کے شرکت نہیں کریں گے تو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پابندی لگا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان کی پرفارمنس تسلی بخش رہی۔

 رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ ہمیں نجی ادارے اسپانسر کر رہے ہیں، وزیراعظم مدد کریں گے تو ہم آگے بڑھیں گے، حکومت،اسپورٹس بورڈ کی گائیڈ لائن کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی ٹیم شرکت کرے گی، پی ایچ ایف اپنی کوششیں بھی کر رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ خواہش ہوتی ہے کہ ہر فیڈریشن کو سپورٹ کریں، ہاکی فیڈریشن اپنا پرپوزل دے رہی ہے، ہم اس کو دیکھ لیں گے۔

یاسر پیرزادہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ پر جو پیسہ خرچہ ہو رہا ہے، اس کا کسی کھیل سے موازنہ نہیں، پرو لیگ کھیلنے کے لیے 2.5 ملین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کے۔الیکٹرک میں ملکیتی تنازع شدت اختیار کر گیا، ال جمیع اور ایشیا پیک آمنے سامنے

شہزادہ منصور السعود اور شہریار چشتی کے درمیان ایم او یو کے بعد کشیدگی بڑھی، …