بدھ , جنوری 28 2026

بی بی ایل ڈرافٹ میں بابر اعظم سے بڑا کوئی نام نہیں

سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ بی بی ایل ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم سے بڑا کوئی نام نہیں۔

ایرون فنچ نے ٹی وی پروگرام میں پاکستانی کھلاڑیوں اور بابر اعظم کے بیٹنگ کی کھل کر تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے بڑا نام بابر اعظم ہے، بابر اعظم اس وقت دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔

ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اس دہائی کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے، انہوں نے دنیا میں بہترین پرفارمنس دی ہے، آسٹریلوی فینز کے لیے اچھی بات ہے کہ وہ آسٹریلیا میں بابر اعظم جیسے سپر اسٹار کو کھیلتا دیکھ سکیں گے۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بھی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کا حصہ ہیں، وہ میچ ونر ہیں اور بہترین پرفارمر ہیں، ان کو رکھنے کی خواہش ہر ٹیم کی ہو گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کو بگ بیش میں کھیلتا دیکھنے کے لیے پُرجوش ہوں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …