google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 محکمہ موسمیات کا 21 جون تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا الرٹ جاری - UrduLead
بدھ , جون 18 2025

محکمہ موسمیات کا 21 جون تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا الرٹ جاری

ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے، محکمہ موسمیات نے21 جون تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا الرٹ جاری کر دیا۔ درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں کے لیے موسم کی تازہ صورتحال جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ شام اور رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی سمیت گردونواح میں ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آج پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا

پاکستان آج ( بدھ) کو کوالالمپور میں ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے ایک اہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے