جمعہ , دسمبر 5 2025
بریکنگ نیوز

ملک کے بیشتر علاقے اگلے تین روز تک گرمی شدید لپیٹ میں رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقے اگلے تین روز تک گرمی شدید لپیٹ میں رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز تک اسلام آباد، پنجاب، بالائی اور وسطی سندھ میں شدید گرمی کی لہر ہوگی۔

خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

حکام کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت 42 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہریوں خصوصاً بچوں، بزرگوں اور خواتین کو دن گیارہ بجے سے شام چار بجے تک بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مچل اسٹارک کا وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم، اسٹارک کا عاجزانہ ردِعمل

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے …