پیر , اکتوبر 13 2025

عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی نئی لہر

محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 7 جون سے ہوا کے زیادہ دباؤ کا سسٹم اثر انداز ہونا شروع ہو گا، جو 8 جون سے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

7 سے 12 جون کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت موجودہ پیمانے سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی، وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث میدانی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون کو بھی گرمی کی شدت محسوس کی گئی تھی، اس دوران درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز یعنی 4 جون تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی تھی، اسی طرح سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی گرمی کی شدت دیکھی گئی تھی، گزشتہ ہفتے بلوچستان میں سبی، نصیر آباد سمیت دیگر مقامات پر شدید گرمی رہی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے 5 وکٹوں پر 313 رنز

شان مسعود، امام الحق کی نصف سنچریاں، رضوان اور سلمان علی آغا کی شراکت نے …