
اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام سے 31 مئی کے دوران آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر ژالہ باری یا موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
ژوب، زیارت، بارکھان میں بھی آندھی اور بارش متوقع ہے۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا
منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
تا ہم کشمیر، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد،بالائی/جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
آج کے روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 46، جیکب آباد، دالبندین ، بدین اور چھور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثناء این ڈی ایم اے نے بھی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔