منگل , اکتوبر 14 2025

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی آندھی ، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی آندھی ، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے کئی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، آج سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑے گی، جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں نواب شاہ میں درجہ حرارت 49 ، دادو 48، سکھر، بہاولپور47 ، حیدر آباد، ڈیرہ غازی خان میں 46، تربت ، ملتان 45 ، سرگودھا، ڈیرہ اسماعیل خان 44، ساہیوال، فیصل آباد 43 ، لاہور، بنوں 42، پشاور، کراچی اورکوئٹہ میں 39 ڈگری رہے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …