google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسٹارز: نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کی فاتح - UrduLead
ہفتہ , مئی 24 2025
Breaking News

اسٹارز: نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کی فاتح

سٹارز نے نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ (این ڈبلیو ٹی ) کے فائنل میں فاتح بن کر میدان مار لیا،

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کے روز کانکررز کو 42 رنز سے واضح شکست دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسٹارز نے کپتان ثنا عروج کی شاندار اننگز اور بعد ازاں انوشہ ناصر اور وحیدہ اختر کی عمدہ بولنگ کی بدولت یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے، اسٹارز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

اوپننگ بیٹر ثنا نے 37 گیندوں پر 44 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں سات خوبصورت چوکے شامل تھے۔

حرینہ سجاد نے 12 گیندوں پر 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کائنات حفیظ نے 35 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

کپتان سدرہ امین نے 18 اور سدرہ نواز نے 15 رنز کا اضافہ کیا، جس سے ٹیم ایک مضبوط ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔

کانکررز کی جانب سے مہنور آفتاب اور نشارہ سندھو نے دو، جبکہ حمنا بلال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کانکررز کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں صرف 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

دعا ماجد نے کچھ مزاحمت کی اور 30 گیندوں پر 29 رنز بنائے، جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔نجیحہ علوی نے 20 گیندوں پر 21 رنز بنائے، جبکہ سیدہ عروب شاہ 14 رنز ہی بنا سکیں۔

کپتان فاطمہ ثنا صرف پانچ گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر آئوٹ ہو گئیں، جن میں دو چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ کانکررز کی آٹھ بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں۔

اسٹارز کی جانب سے انوشہ ناصر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 14 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

وحیدہ اختر نے بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.2 اوورز میں 17 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

طوبی حسن، علیسہ مختار، نیلم مشتاق اور فاطمہ زہرا نے ایک، ایک وکٹ لے کر ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کے بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار، جنوبی خطوں میں گرمی کی لہر تاحال برقرار

ملک کے بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار ہونے لگا ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں ہلکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے