
پاکستان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی (EoI) جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون 2025 تک بڑھا دی ہے،
سرمایہ کاروں کو ملک کے حالیہ برسوں کے سب سے بڑے نجکاری معاہدوں میں سے ایک کے لیے اپنی پیشکش تیار کرنے کے لیے مزید وقت مل سکے۔
نجکاری کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ آخری تاریخ سرکاری طور پر 15 دن کے لیے بڑھا دی گئی ہے، جو کہ پہلے 3 جون تھی۔ دیگر تمام شرائط جوں کی توں رہیں گی۔
حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک حصص کے ساتھ انتظامی کنٹرول بھی فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے۔ جب اس توسیع کی وجہ پوچھی گئی تو عہدیدار نے بتایا کہ یہ فیصلہ عید کی وجہ سے کیا گیا ہے