google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: آج پاکستان کا میانمار سے مقابلہ - UrduLead
منگل , جون 10 2025

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر: آج پاکستان کا میانمار سے مقابلہ

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کا میانمار سے مقابلہ منگل کو ہوگا، ٹیم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں. 

گذشتہ روز غیر ملکی ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر نگرانی  کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، قبل ازیں بنکاک کے راستے یانگون پہنچنے والی ٹیم نے اتوار کو آرام کیا تھا. 

میانمار کے خلاف یانگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر  3:30 بجے شروع ہوگا،ایونٹ کیگروپ ای میں پاکستان سمیت شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں.

ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں شام کے ہاتھوں 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان کو میانمار کے خلاف میچ میں نوجوان اسٹرائیکر ریان محمد کا ساتھ حاصل نہ ہوگا.

اسکاٹ لینڈ  سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ فٹبالر اسلام آباد میں  کیمپ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان -بنگلہ دیش تیسرے ٹی 20میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

بنگلہ دیش کی تیسرے ٹی 20 میں بیٹنگ جاری ، بنگلہ دیش نے9 اوورز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے