منگل , اکتوبر 14 2025

پاکستان کی جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست

پاکستان اپنا تیسرا گروپ میچ بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف اسی میدان پر کھیلے گا

کوالا لمپور: ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 1-2 کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔پہلے کوارٹر میں غضنفر علی نے پاکستان کو برتری دلائی، مگر صرف ایک منٹ بعد جاپان کے کازوماسا نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

اس کے دو منٹ بعد کوجی یاماساکی نے گول داغ کر جاپان کو 1-2 کی برتری دلادی۔پہلے کوارٹر کے اختتام پر جاپان کو برتری حاصل تھی، جبکہ دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے رانا وحید اشرف نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔آخری کوارٹر میں صفیان خان نے پینلٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کو دوبارہ برتری دلائی۔ ان کا یہ فیصلہ کن گول پاکستان کی 2-3 سے فتح کا سبب بنا۔

پاکستان اپنا تیسرا گروپ میچ بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف اسی میدان پر کھیلے گا۔واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 3-3 سے برابر رہا تھا، حالانکہ پاکستان نے دو مرتبہ برتری حاصل کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا فارمیٹ ابتدائی پول میچز پر مشتمل ہے، جن کے بعد ٹاپ ٹیمیں 20 جون کو سیمی فائنلز کھیلیں گی، جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 21 جون کو ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں فرانس، کوریا، جنوبی افریقہ اور ویلز شامل ہیں، جبکہ پول بی میں جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …