پیر , دسمبر 1 2025

ٹیرف معاملہ، پاکستان اور امریکا کا مذاکرات اور تکنیکی بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت کی ورچوئل ملاقات‘اہم امور پر بات چیت

واشنگٹن: پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت نے ورچوئل ملاقات میں مذاکرات کو تعمیری انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

۔پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات ہوئے، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت کی ورچوئل ملاقات ہوئی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کو تعمیری انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،

مذاکرات کا مقصد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینا ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں رہنما¶ں میں تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی،

پاکستان اور امریکا نے تکنیکی سطح پر تفصیلی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ بات چیت ایک متفقہ لائحہ عمل کے تحت کی جائے گی،

پاکستان اور امریکا کے وزراءنے مذاکرات کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے لیے ایک ابتدائی ورکنگ …