پیر , اکتوبر 13 2025

عید الاضحیٰ کے بعد سرکاری و نجی اسکولوں میں سمر کیمپس کا انعقاد

لاہور سمیت پنجاب بھر میں عید الاضحیٰ کے بعد سرکاری و نجی اسکولوں میں سمر کیمپس کے انعقاد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ آفس سے باقاعدہ اجازت طلب کرلی ہے، سمر کیمپس میں تدریسی سرگرمیاں محدود وقت کے لیے ہوں گی،

کلاسز صرف صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک جاری رہیں گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سمر کیمپس کا مقصد بچوں کی تعلیمی استعداد کو برقرار رکھنا اور امتحانات کی تیاری کو بہتر بنانا ہے۔

حتمی منظوری کے بعد تمام اضلاع کو باقاعدہ ہدایات جاری کی جائیں گی، والدین اور اساتذہ کی رائے بھی فیصلے میں شامل کی جا رہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …