google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان - UrduLead
جمعہ , مئی 23 2025

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 5 جون سے ایک اگست تک ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق 26 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز تک اسکول کے اوقات بھی تبدیل کردیے گئے، اسکول صبح ساڑھے7 سے دوپہرساڑھے 12 تک کھلیں گے۔

 دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے بھی یکم جون سے 31جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے،موسم گرما کی تعطیلات کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا۔ یکم جون سے 31جولائی تک اسکول وکالجز بند رہیں گے۔

اس سے قبل حکومت پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفٹرنون اسکولز میں کل سے جبکہ دیگر اسکولز میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ پنجاب بھر کے تمام اسکولز 15اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔

خیبرپختونخوا میں بھی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئے اسکول کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں15جون سے 31اگست تک ہونگیں جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے31جولائی تک ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے پیر سے کھول دیے جائیں گے

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے