google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات میں جمع - UrduLead
ہفتہ , جون 7 2025

دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات میں جمع

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، منیٰ میں قیام کے بعد دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات میں جمع ہوں گے۔ 

غروبِ آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے اور رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔

وقوف عرفہ کیلئے عازمین نماز فجر کے بعد عرفات رونہ ہونگے جہاں جمعرات کو تاریخی مسجد ’مسجد نمرہ‘ میں خطبہ حج سنیں گے۔

سعودی وزارت اسلامی امور نے میدان عرفات مسجد نمرہ میں عازمین حج کے خیر مقدم کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ 

حجاج کو عبادت کے لیے پرسکون ماحول کی فراہمی کے لیے مسجد کے ایک لاکھ 25 ہزار مربع میٹر رقبے میں آرام دہ قالین بچھائے گئے ہیں۔

ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے 117 پھوار والے پنکھے نصب کیے گئے ہیں جس سے درجہ حرارت میں اوسطا 9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان میں کرپٹو شعبے کے ضابطہ کار کے لیے اہم پیش رفت

پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز وزارتِ خزانہ میں منعقد ہوا، اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے