پیر , اکتوبر 13 2025

شکیل شیخ سمیت تمام زونل و ریجنل عہدیدار عہدوں سے فارغ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صدر اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن شکیل شیخ سمیت تمام زونل و ریجنل عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز اورریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے مارچ 2023 میں ہونے والے انتخابات کو غیر مؤثر اور کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

فیصلہ 27 مئی کو انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈی کیٹرکے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا، جس کے بعد پی سی بی نے تمام منتخب عہدیداروں کو فوری طور پر دفاتر خالی کرنے اور تمام امور بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کی جانب سے جاری کیا گیا اس اقدام کو اسلام آباد کرکٹ کی تنظیم نو کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …