google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان -بنگلہ دیش تیسرے ٹی 20میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری - UrduLead
جمعہ , جون 6 2025

پاکستان -بنگلہ دیش تیسرے ٹی 20میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

بنگلہ دیش کی تیسرے ٹی 20 میں بیٹنگ جاری ، بنگلہ دیش نے9 اوورز میں 91رنز بنائے اور اس کا کوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں ہوا

بنگلہ دیش کے اوپنر پرویز حسین نے 53رنز جبکہ دوسرے اوپنر تنزید حسن نے 35رنز بنائے ہیں

اس سے پہلے پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے آخری میچ میں ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ بالر حارث رف کی جگہ عباس آفریدی کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اسکواڈ
سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب ، محمد حارث ، حسن نواز، شاداب خان ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف ، حسن علی ، عباس آفریدی اور ابراراحمد شامل ہیں

بنگلہ دیش اسکواڈ
لٹن داس ( کپتان )، تنزید حسن، توحید ہریدوئے، پرویز حسین، ذاکر علی ( وکٹ کیپر)، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود، خالد احمد

واضح رہے کہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم کا ایک اور گولڈ میڈل

اولمپک مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں بھی ارشد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے