اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری میچ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم  پہلے ہی دو ٹی ٹونٹی میچز جیت کرسیریز اپنے نام کر چکی ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

 سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان  نے پینچ سٹرینتھ کوآزمانے کا فیصلہ کیا ہے ، میچ میں پہلے 2 میچ نہ کھیلنے والے لڑکوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے ۔  

میچ اگرچہ رسمی نوعیت کا ہے لیکن دونوں ٹیمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیریز کا اختتام شاندارانداز میں کرنے کی کوشش کریں گی۔

قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈرآغا سلمان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس سنبھالیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رضا اللّٰہ پاکستان ٹیسٹ ڈیبیو میچ میں ایڈجبسٹن کے میدان میں بلے بازی کرتے ہوئے

ایڈجبسٹن ٹیسٹ: رضا اللّٰہ کی طوفانی اننگز، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 129 رنز کی برتری حاصل کر لی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ڈیبیو کرنے والے …