google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے 65 کروڑ روپے برآ مد - UrduLead
جمعرات , اپریل 17 2025

آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے 65 کروڑ روپے برآ مد

پاکستانی شہریوں کے ساتھ ہونیوالے آن لائن فراڈ کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

تحر یری جواب میں وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے بتایا کہ سال آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے 65 کروڑ 26 لاکھ 20 ہزار روپے بر آمد کئے گئے

2024 میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے13ہزار722انکوائریاں رجسٹرڈ کیں، انکوائری کے بعد سال 2024میں آن لائن فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف832مقدمات درج کیے گئے۔

مقدمات کے اندراج کے بعد ایک ہزار دو سو بارہ افراد گرفتار اور 17 مقدمات کے حتمی فیصلے کیے گئے۔

آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے 65کروڑ26 لاکھ20ہزار روپے بر آ مد کئے گئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عوام کو آن لائن فراڈ سے بچنے کے لیے وقتاً فوقتاً آگاہی فراہم کر رہا ہے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے