ہفتہ , جون 13 2026

پی ایس ایل 10 آج افتتاحی تقریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا میدان آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 10 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس میں معروف صوفی میوزک آرٹسٹ عابدہ پروین کی پرفارمنس کیساتھ ینگ اسٹارزکی پرفارمنس پیش کی جائیگی۔

افتتاحی میچ بھی آج ہی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرزکے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو رات 8:30 شروع ہوگا۔

لیگ 4 مقامات پرکھیلی جائے گی جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہورکا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے …