اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

PSL10: افتتاحی تقریب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے سپرد کردی گئی۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 11 اپریل (جمعہ) کو پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس میں معروف گلوکار اپنی فارمنس کا جادو جگائیں گے۔

افتتاحی میچ بھی اسی روز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو رات 8:30 شروع ہوگا۔

لیگ 4 مقامات پرکھیلی جائے گی جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہورکا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں معروف صوفی میوزک آرٹسٹ عابدہ پروین کی پرفارمنس کیساتھ ینگ اسٹارزکی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …