google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان - UrduLead
جمعہ , اپریل 18 2025

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان

دادو، شہید بینظیر آبا د میں 45، لاڑکانہ،جیکب آباد،سکھر، موہنجو دڑو میں 44 روہڑی اور بہا ولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی، بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، موسم خوشگوار ہوگیا۔

بارش سے گندم کی فصل کو نقصان کا خدشہ ہے، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی آندھی اور بارش کی اطلاعات ہیں۔ 

جمعہ کے روز خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پختونخوا کے علاقہ دیر میں 15، پٹن 10، کالام 09، مالم جبہ ، چراٹ 04، سیدو شریف03، پشاور(ایئرپورٹ) سٹی01، چترال، دروش 01،گلگت بلتستان: گوپس 04، ہنزہ 03، ڈیرہ غازی خان 01،بلوچستان: پنجگور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، شہید بینظیر آبا د میں 45،لاڑکانہ،جیکب آباد،سکھر، موہنجو دڑو 44روہڑی اور بہا ولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پولیس نےعمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور بہنوں کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے