google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بھیک مانگنے والوں پاکستانیوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ - UrduLead
جمعہ , اپریل 18 2025

بھیک مانگنے والوں پاکستانیوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک سے باہر جاکر بھیک مانگنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی طرز کی حکمت عملی اپنا نےکی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دیگرممالک میں جا کربھیک مانگنے کے عمل سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشت گردی طرزکی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور بھیک مانگنے والوں کے خلاف ملک میں سخت قانونی سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نافذ بھکاری ایکٹ مزید سخت بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی اور دیگر ممالک سے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ ہونے والوں کے خلاف ملک کے اندر بھی پرچے درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ ہونے والے شہری کے حوالے سے متعلقہ ملک کے بھیجے گئے ڈاکومنٹس پر یقین کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ شہریوں کے بھیک مانگنے کی سب سے زیادہ شکایات سعودی عرب اور دبئی حکومت کی طرف سے آئی ہیں، اسی لیے حکومت پاکستان نے سعودی عرب اور دبئی جانے والے پاکستانیوں کی اسکروٹنی مزید سخت کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اسی طرح بتایا گیا کہ بھیک مانگتے ہوئے پکڑے جانے والے شہریوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے جائیں گے۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

پولیس نےعمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور بہنوں کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے