google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی مشکلات کے پیچھے یہودی سازش ہوتی ہے: مولانا فضل الرحمان - UrduLead
جمعہ , اپریل 18 2025

پاکستانی مشکلات کے پیچھے یہودی سازش ہوتی ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جب بھی مشکالات ہوتی ہیں اس کے پیچھے یہودی سازش ہوتی ہے، ان حالات میں قیام پاکستان کے مقصد کو سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان امت مسلمہ کی جنگ نہیں لڑے گی تو اپنے وجود کی نفی کرے گی، پاک فوج کا منشور ایمان تقویٰ جہاد فی سبیل اللّٰہ ہے۔

اسلام آباد میں فلسطین قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کے وجود کے وقت پاکستان نے اس کو ناجائز بچہ قرار دیا، اسرائیل کے پہلے صدر نے خارجہ پالیسی بیان میں اپنے اہداف دیے تھے۔ پاکستان کو ختم کرنے کا پالیسی بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ اہل فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سب ایک ہوں، مسلمان جہاں اور جس راستے سے شریک ہو سکتے ہوں فلسطینیوں کا ساتھ دیں، پاکستان کا ہر فرد فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، آج کا اجتماع عالم اسلام کے لیے پیغام ہے تاریخ نظر انداز نہیں کر سکے گی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل ایک ریاستی دہشتگرد ہے قتل و غارت ان کا مشغلہ ہے، اسرائیل کی تاریخ قتل و غارت گری ہے، ایک صدی قبل اسرائیل نامی ملک کا کوئی وجود نہیں تھا، صہیونی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کا ساتھ دینا تمام مسلمانوں کا فرض ہے، جب اسرائیلی ریاست کا اعلان ہورہا تھا تو اس وقت صرف 2 فیصد علاقے پر یہ آباد تھے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت تو خود کو پاکستان بنانے والی مسلم لیگ کی وارث سمجھتی ہے، ن لیگ ثابت کرے وہ پاکستان بنانے والی جماعت مسلم لیگ کی وارث ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پولیس نےعمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور بہنوں کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے