بدھ , جنوری 28 2026

گنڈاپور اورعاطف خان میں پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ میں لفاظی جنگ جاری

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے احکامات کے باوجود پارٹی کے اندر اختلافات جاری ہیں اورپارٹی کے وٹس ایپ گروپوں میں الزام تراشی کا معاملہ جاری ہے

تازہ واقعہ خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کے معاملے پر پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں تلخ کلامی ہوئی۔

عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کی مخالفت کی اور کہا کہ بل خیبر پختونخوا کے عوام کے حق میں نہیں ہے

جس پر علی امین نے بھی ردعمل دیتے ہوئےعاطف خان سے کہا کہ آپ نے بل پڑھا ہے؟ اگر انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں گا، مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل میں کوئی مسلہ نہیں، مسئلہ آپ کا میرے ساتھ ذاتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …