google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عروہ حسین اور ماورہ حسین کی فیملی کے ساتھ تصویریں شیئر - UrduLead
منگل , اپریل 15 2025

عروہ حسین اور ماورہ حسین کی فیملی کے ساتھ تصویریں شیئر

عروہ حسین اور ماورہ حسین کی فیملی کے ساتھ خوبصورت تصویروں کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور دلکش بہنیں عروہ حسین اور ماورہ حسین نے عید کے بعد ہونے والے فیملی گیدرنگ کی دل موہ لینے والی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

عروہ اور ماورہ نے نوعمری میں شوبز میں قدم رکھا اور اپنی محنت، لگن اور ٹیلنٹ کی بدولت انڈسٹری میں منفرد مقام حاصل کیا، عروہ حسین نے اُڈاری، مشک، میری شہزادی اور پنجاب نہیں جاؤں گی جیسے ہٹ پروجیکٹس میں اپنی جاندار اداکاری سے خود کو منوایا،

جبکہ ماورہ نے آنگن، سباط، جعفہ، صنم تیری قسم اور جوانی پھر نہیں آنی جیسے مقبول ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

حال ہی میں دونوں بہنوں نے اپنی ازدواجی زندگی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ماورہ حسین نے شادی کے بعد دعوت کے موقع پر شوہر کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ نہایت حسین اور خوش باش نظر آئیں، وہیں اُروہ حسین بھی اپنے شوہر فرحان سعید کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دکھائی دیں۔

تصاویر میں دونوں جوڑوں کی محبت، ہم آہنگی اور خوشیاں واضح نظر آتی ہیں، ان پوسٹس کو مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا گیا اور کمنٹس میں دونوں بہنوں کے لباس اور اسٹائل کی تعریف کی گئی ہے۔

عروہ اور ماورہ حسین ناصرف انفرادی طور پر کامیاب اداکارائیں ہیں، بلکہ ان کی بطور بہن جوڑی بھی مداحوں کو بےحد پسند ہے۔

دونوں بہنیں اکثر ایک ساتھ فیملی کے لمحے، سفر کی تصویریں اور ایونٹس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جو ان کے مداحوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہوتیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فواد خان کا عبیر گلال میں وانی کپور کے ساتھ پہلا نغمہ ’خُدایا عشق‘ یوٹیوب پر ریلیز

ندوتوا کے غنڈوں کی دھمکیوں کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستانی اداکار فواد خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے