
سعودی عرب کی قومی سیاحتی برانڈ “سعودی، ویلکم ٹو عربیہ” نے اپنی عالمی سیاحتی مہم “یہ سرزمین بلا رہی ہے” کے اگلے مرحلے “رمضان لائٹس” کا اعلان کر دیا ہے۔
رمضان روایتی طور پر خاندان اور غور و فکر کا وقت ہوتا ہے اور جیسے ہی سورج غروب ہوتا ہے پورا ملک حقیقی معنوں میں زندگی سے بھرپور ہو جاتا ہے۔
سعودی، جو عرب کا دل ہے زائرین کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس مقدس مہینے کو ملک کے مختلف مقامات جیسے ریاض، جدہ، العُلا اور سعودی ریڈ سی میں گزاریں اور سعودی عوام کی مشہور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔
زائرین دن کے پر سکون مد و جزر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، سعودی ریڈ سی میں کھیلوں یا تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں، جدہ، العُلا یا ریاض میں تاریخی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں یا شام کے وقت مصروف بازاروں اور شاپنگ مالز میں جا سکتے ہیں جو رات بھر متحرک رہتے ہیں۔
سعودی عرب خواتین کے لیے بھی ایک محفوظ منزل ہے اور ان لوگوں میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے جو اصل اور مکمل ثقافتی تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
رمضان کے دوران سعودی عرب ایک متحرک مرکز میں تبدیل ہو جاتا ہے جہاں روایات اور جشن کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔
دن پر سکون اور آرام دہ ہوتے ہیں جبکہ راتیں بازاروں، تہواروں کے اسٹالز اور دیر رات تک جاری رہنے والے خریداری کے مواقع سے روشن ہو جاتی ہیں جس سے زائرین کو ملک کی بھرپور ثقافت میں کھو جانے کا موقع ملتا ہے۔
لوگ تاریخی جدہ، البلداور الدرعیہ جیسے اضلاع کی سیر کر سکتے ہیں، شاندار مساجد کا دورہ کر سکتے ہیں اور روایتی بازاروں میں منفرد اشیاء تلاش کر سکتے ہیں۔
رمضان کے پرجوش ماحول اور خصوصی تقریبات کے ساتھ یہ سعودی عرب کے گرمجوش اور خوش آمدیدی مزاج کو محسوس کرنے کا بہترین وقت ہے۔
جدہ میں، زائرین کے لیے ہر ذائقے کے مطابق روایتی رمضان پکوانوں کا وسیع انتخاب دستیاب ہوتا ہے، یا وہ رمضان کے رنگا رنگ خیموں میں حیرت انگیز تقریبات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
جو لوگ روایتی رمضان ماحول کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے الفلاح اسکوائر بازارایک منفرد ثقافتی تجربہ فراہم کرتا ہے جو روایتی رمضان روایات کو زندہ رکھتا ہے اور خریداروں کو مختلف دکانوں اور مصنوعات کا ایک نیا تجربہ فراہم کرتا ہے۔
العُلا وہ جگہ ہے جہاں رمضان کی پر سکون فضا ارد گرد کے خاموش اور قدرتی ماحول کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہو جاتی ہے جو غور و فکر اور فطرت کے حسن سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک بہترین جگہ فراہم کرتی ہے۔
خریداری اور عربی کافی کے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے بخور روڈکا دورہ ضروری ہے یا المنشیہ اسکوائر میں زبردست رمضان تقریبات کا تجربہ کیا جا سکتا ہے۔
سعودی ریڈ سی کے نیلگوں پانی، جدہ کا ساحلی شہر، تاریخی العُلااور متحرک دارالحکومت ریاض ، سعودی عرب میں زائرین کے لیے زندگی بھر کی یادیں بنانے کے مواقع موجود ہیں۔
فلاح و بہبود کے مراکز، ستاروں کا مشاہدہ، ساحل پر گھڑ سواری، پیڈل بورڈنگ اور کائٹ سرفنگ جیسے ہر قسم کے شوق رکھنے والوں کے لیے یہاں کچھ نہ کچھ موجود ہے۔
تاریخ اور ثقافت ریاض کے قریب الدرعیہ کے قدیم علاقوں میں، العُلا میں چٹانوں میں تراشے گئے قدیم مقبروں میں یا تاریخی جدہ کی تنگ گلیو ں میں زندہ ہو جاتی ہے۔
ریاض شہر میں منفرد رمضان ماحول کا تجربہ کریں جہاں افطار اور سحری کی محفلیں خاندانوں کو اکٹھا کرتی ہیں اور خصوصی رمضان تقریبات ایک منفرد فضا قائم کرتی ہیں۔
زائرین سوق الزلمیں جا سکتے ہیں، جو بخور، روایتی نوادرات اور ٹیکسٹائل کے لیے ایک بہترین مارکیٹ ہے جہاں سعودی ورثے کو رمضان کے ماحول کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
یا وہ غبغہ دیکھ سکتے ہیں، جو ایک رمضان تقریب ہے جو روایتی اور جدید ماحول کو یکجا کرتی ہے اور رمضان کے تجربے کو بڑھانے کے لیے تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج پیش کرتی ہے۔