google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 8 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان - UrduLead
جمعرات , دسمبر 26 2024

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 8 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت تعلیمی ادارے 30 دسمبر 2024 سے 8 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تعلیمی سرگرمیاں 9 جنوری 2025 سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو تعطیلات کے دوران تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے جامع منصوبے تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل پنجاب کے اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز23 دسمبر سے ہوگا، اسکولز 13جنوری 2025 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی اسکولز پر ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے