google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان - UrduLead
جمعرات , دسمبر 26 2024

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل بروز (جمعرات) سے سنچورین میں شروع ہورہا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم کی اوپننگ کمبی نیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ٹونی ڈی زورزی اور ایڈن مارکرم ٹاپ پر برقرار رہیں گے جبکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ان دونوں کی شاندار کارکردگی تھی اور وہ اس سے بھی بہتر کارکردگی کے ساتھ سامنے آنا چاہتے ہیں۔

سری لنکا سیریز سے جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن اپ بدستور برقرار ہے، جس میں قابل اعتماد ٹاپ 7 شامل ہیں۔

کاگیسو ربادا اور مارکو جانسن ٹیم کے 2 فرنٹ لائن پیسر ہوں گے جبکہ ڈین پیٹرسن تیسرے فاسٹ بولر ہوں گے، اس کے علاوہ کیشو مہاراج کی غیرموجودگی میں کوربن بوش کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کل سے شروع ہورہی ہے، جس کا پہلا ٹیسٹ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جانے والا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقا کے اس دورے میں ٹی 20 سیریز میں دو صفر سے شکست ہوئی تھی لیکن اس نے ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقا کی سرزمین پر تین صفر کا تاریخی وائٹ واش کیا جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی یہ سیریز بھی دلچسپ اور سخت ہوگی۔

پاکستان ٹیم نے اپنی آخری ٹیسٹ سیریز شان مسعود کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف دو ایک سے جیتی ہے۔

پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود، سعود شکیل، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ہانیہ عامر کا امریکا میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر وضاحت

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے امریکا میں مداحوں سے ملاقات کے دوران پیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے