وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے خاتون اسٹاف کو ہراساں کرنے پر پائیڈ کے سابق وائس چانسلر کو ہراسیت کیس میں 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، فوزیہ وقار نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق کے خلاف صنفی امتیازی سلوک برتنے پر فیصلہ سنایا۔
اسٹاف اکانومسٹ عنبرین قیوم نے ڈاکٹر ندیم الحق کے خلاف وفاقی محتسب کے پاس باضابطہ شکایت درج کروائی تھی۔
ترجمان کے مطابق شکایت میں اختیار کے غلط استعمال اور سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے کے الزامات عائد کیے گئے،
ڈاکٹر ندیم الحق نے ایکس پر خواتین کے خلاف توہین آمیز بیانات دیے۔
وفاقی محتسب کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد محتسب نے یہ طے کیا کہ ڈاکٹر ندیم الحق کے اقدامات ملازمت کی جگہ پر صنفی ہراسیت کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں لہٰذا ڈاکٹر ندیم الحق پر مالی جرمانہ عائد کیا گیا۔