منگل , اکتوبر 14 2025

پنجاب بھر کے کالجر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب اسکولوں کی چھٹیوں کی تاریخ تبدیل

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کالجر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کالجزمیں24دسمبر سے 5جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ، پنجاب کے تمام کالجز 6 جنوری 2025 سے کھلیں گے۔

4 سالہ بی ایس پروگرام معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔بورڈ اور یونیورسٹیز کے شیڈولڈ امتحانات بھی معمول کے مطابق ہوں گے۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کی تاریخ تبدیل کردی، کالجوں میں بھی سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سردیوں کی چھٹیوں کے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اسکولوں میں چھٹیاں اب رواں ماہ 20 کی بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی۔

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹیاں 10 جنوری تک جاری رہیں گی، تعطیلات کے بعد اسکول 13 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کی سرکاری جامعات سے طلبہ تنظیموں کے خاتمے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے تمام سرکاری جامعات سے طلبہ تنظیموں کے خاتمے کی ہدایت دے دی …