پیر , اکتوبر 13 2025

علما کو آپس میں لڑانے والے مخالفین ناکام ہوں گے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام  ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس مخالفین ناکام ہوں گے،  مخالفین کا موقف اصولی ،آئینی اور قانونی لحاظ سے  کمزور ہے۔ 

سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان  نے جامعہ اسلامیہ میں طلبا سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج مدارس  پر ایک مشکل ضرورہے لیکن ان شاءاللہ اللہ ہمیں کامیابی دے گا، مدارس مخالفین ناکام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کا موقف اصولی ،آئینی اور قانونی لحاظ سے  کمزور ہے، علما کو آپس میں لڑا رہے ہیں، علما سب بھائی بھائی ہیں۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارسیں دینیہ میں ہم مختلف مکاتب فکر کو اپنے ساتھ ملائے ہوئے ہیں،اصل دشمن کو تلاش کرنا  ہے کہ ہمارے درمیان تفریق کون ڈال رہا ہے۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …