منگل , جنوری 27 2026

توانائی

سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا عہدے سے فارغ

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انہیں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ مومن آغا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے سینئر بیوروکریٹ ہیں۔ …

Read More »

بجلی بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں کسی تبدیلی کے بغیر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکساں ٹیرف کی درخواست پر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجواتے ہوئے گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف …

Read More »

نیپرا نے 2026 کے لیے قومی اوسط یونیفارم ٹیرف 62 پیسہ فی یونٹ کم کردیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کیلنڈر سال 2026 (جنوری سے دسمبر) کے لیے قومی اوسط یونیفارم بجلی ٹیرف کو 62 پیسہ فی یونٹ کم کردیا ہے، جس سے یہ 33.38 روپے فی کلو واٹ آور ہوگیا ہے جو کہ پچھلے مالی سال 2025-26 کے 34.00 روپے فی کلو …

Read More »

پیٹرولیم اسمگلنگ سے سالانہ 300 ارب کا نقصان

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ سے ملک کو سالانہ تقریباً 300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس سیکٹر کے گردشی قرض کا فلو زیرو کر دیا گیا ہے جبکہ نائب وزیراعظم …

Read More »

گیس قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا

وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات پر تمام زمرہ جات کے لیے گیس کی قیمتوں میں اگلے چھ ماہ تک کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، جس سے صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔ موجودہ مالی سال کے اگلے چھ ماہ کے لیے تمام …

Read More »

نئے سال پر پیٹرول اور ڈیزل سستا، ایل پی جی مہنگی

سال نو 2026 کے آغاز پر عوام کو مخلوط خبر ملی ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی …

Read More »

جامع انرجی پلاننگ اور آزاد بجلی مارکیٹ کا فیصلہ

کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے ملک میں طویل المدتی اور مؤثر انرجی پلاننگ کے لیے مربوط نظام کی منظوری دے دی، جس کے تحت وفاقی اور صوبائی سطح پر توانائی کی ضروریات، کھپت اور پیداوار کی مشترکہ منصوبہ بندی کی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد توانائی سے متعلق مختلف …

Read More »

ٹیرف سبسڈی تنازع شدت اختیار کر گیا

کے الیکٹرک (کے ای) اور پاور ڈویژن کے درمیان ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی (ٹی ڈی ایس) کی ادائیگیوں پر شدید اختلافات بدستور برقرار ہیں، جس نے اب توہینِ عدالت کے سنگین الزامات کی شکل اختیار کر لی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے سندھ ہائی کورٹ کے اسٹے آرڈر …

Read More »

قطرسے 24 ایل این جی کارگوز منسوخ

قطر نے 2026 کے لیے پاکستان کو فراہم کیے جانے والے 24 ایل این جی کارگوز منسوخ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جس کے بعد حکومت نے مقامی گیس کے بند کنویں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق سرپلس ایل این جی …

Read More »

بجلی سبسڈی سے سرکلر ڈیٹ کو آئی ایم ایف کی حد

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بجلی شعبے میں کیش فلو مسائل کے حل اور سرکلر ڈیٹ کے بہاؤ کو آئی ایم ایف سے طے شدہ حدود میں رکھنے کے لیے 200 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔ اس اقدام سے اگلے چھ ماہ …

Read More »