بدھ , مارچ 18 2026

بجلی قیمت میں اضافہ کے لیے درخواست دائر

ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی، سماعت 31 مارچ کو ہوگی۔

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فروری 2026 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی ہے۔ نیپرا اس درخواست پر 31 مارچ کو سماعت کرے گا۔

درخواست کے مطابق قیمت میں مجوزہ اضافہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا جس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔ اس وقت کراچی سمیت پورے ملک میں جنوری 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے جس کے تحت بجلی ایک روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

سی پی پی اے حکام کے مطابق فروری کے دوران فیول کی لاگت میں اضافے کے باعث بجلی کی پیداواری قیمت بڑھی جس کی بنیاد پر اضافی رقم صارفین سے وصول کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔ نیپرا کی منظوری کے بعد یہ اضافہ آئندہ مہینوں کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔

توانائی ماہرین کے مطابق مسلسل فیول ایڈجسٹمنٹ کے باعث صارفین پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے کیونکہ بنیادی ٹیرف کے علاوہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ بھی بجلی کے بلوں میں نمایاں اضافہ کر رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث فیول ایڈجسٹمنٹ ناگزیر ہوتی ہے۔

نیپرا سماعت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا جس کے بعد یہ واضح ہوگا کہ بجلی کی قیمت میں کتنا اضافہ صارفین پر منتقل کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان-بھارت ایک ہی پول

ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت، انگلینڈ اور ویلز کے ساتھ پول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے