اتوار , ستمبر 6 2026
بریکنگ نیوز

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان

یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 4 روپے 58 پیسے تک بڑھ سکتی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ممکن ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت بھی 5 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

حکام کے مطابق یہ اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور ملکی زر مبادلہ کی صورتحال کے پیش نظر متوقع ہے۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فی الحال توانائی کے استعمال میں محتاط رہیں تاکہ اضافے کے اثرات کم کیے جا سکیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جھکتے وقت سر درد میں مبتلا شخص کی علامتی تصویر

سر جھکاتے ہی درد کیوں بڑھ جاتا ہے؟ ماہرین نے وجوہات بیان کر دیں

سر جھکانے یا آگے کی طرف نیچے ہونے پر سر درد کی شدت میں اضافہ …