
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گیس صبح 3 بجے سے رات 10:30 بجے تک دستیاب رہے گی۔
کمپنی کے میڈیا افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ شیڈول روزہ داروں کی سحری اور افطار کی تیاریوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
اس دوران گیس کا مکمل پریشر دستیاب ہوگا تاکہ صارفین بغیر کسی پریشانی کے کھانا پکا سکیں۔
ترجمان ایس این جی پی ایل نے بتایا کہ اگر کسی علاقے میں کم پریشر یا گیس کی عدم دستیابی کی صورتحال پیدا ہو تو صارفین فوری طور پر ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں۔
کمپنی کی ٹیمیں شکایات کے ازالے کے لیے 24 گھنٹے متحرک رہیں گی۔یہ اقدام رمضان کے دوران بڑھنے والی گیس کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے، جس سے پنجاب، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں واقع ایس این جی پی ایل کے دائرہ اختیار میں آنے والے صارفین مستفید ہوں گے۔
UrduLead UrduLead