پیر , اکتوبر 13 2025

سعودی عرب سےدوستانہ میچ: قومی ویمن فٹبال ٹیم قطر روانہ

وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی اجازت کے بعد قومی ویمن فٹ بال ٹیم کو سعودی عرب ویمن فٹ بال ٹیم سے دوستانہ میچ کے لیے این او سی جاری کردیا گیا اورقومی ٹیم قطر کے شہر دوحا روانہ ہوگئی ۔

ویمن فٹ بال ٹیم کواجازت نامے کے اجرا میں تاخیر کے سبب تمام منتخب کھلاڑی قومی اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکیں،

برطانوی شہریت کی حامل قومی ویمن کپتان ماریہ خان اور کھلاڑی یسریٰ خان لندن سے دوحا پہنچیں گی۔

سعودی ویمن فٹ بال ٹیم سے دوستانہ ویمن میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا

میچ سے قبل قطر میں سہ روزہ قومی ویمن کیمپ کا انعقاد ہوگا، دوحہ میں کیمپ کے اخراجات سعودی فٹ بال فیڈریشن برداشت کرے گی۔

پاکستان کے اسکواڈ میں 8 رکنی اسپورٹنگ اسٹاف بھی شامل ہے، دوستانہ میچ کے بعد قومی ویمن ٹیم 9 دسمبر کو واپس وطن پہنچ جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …