ملک میں کڑاکے کی سردی اور شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں بارش اور برفباری نے ٹھنڈ بڑھا دی
کراچی میں بھی سرد ہواؤں کا راج برقرار ہے، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
دسمبر آتے ہی سردی بڑھ گئی، شمالی علاقوں کے بیشتر اضلاع برفباری کے باعث شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، بلوچستان میں بارش اور برفباری نے ٹھنڈ بڑھا دی۔
اسکردو میں درجہ حرارت منفی 5 تک پہنچ گیا جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
کراچی میں بھی سرد ہواؤں کا راج ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا
پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں اسموگ اور دھند میں کمی کے باعث آلودہ شہروں میں ملتان کا آج پہلا نمبر ہے، جہاں صبح سویرے ائیرکوالٹی انڈیکس 212 تک پہنچ گیا
اس حوالے سے لاہور کا دوسرا نمبر ہے جہاں اے کیو آئی 207 ریکارڈ کیا گیا۔