google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 امن، ہم آہنگی اور ترقی کو یقینی بنانے میں مذاہب کے کردار پر سیمینار - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

امن، ہم آہنگی اور ترقی کو یقینی بنانے میں مذاہب کے کردار پر سیمینار

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مذاہب کے کردار اور امن و ترقی کے درمیان ایک لازم و ملزوم تعلق ہے کیونکہ کوئی بھی معاشرہ ہم آہنگی، انصاف اور باہمی احترام کی بنیادوں کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

اس تعلق کو عالمی اہمیت حاصل ہے، خصوصاً پاکستان کے لیے ، جہاں مذاہب کے درمیان تفریق کو ختم کرنے، باہمی تعاون کو فروغ دینے ، پائیدار ترقی اور مساوی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔


ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائےپلاننگ، ڈویلیپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشی ایٹیو احسن اقبال نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی سیمینار ’’امن، ہم آہنگی اور انصاف کے فروغ میں مذاہب کا کردار‘‘ کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار میں احسن اقبال نے مذہبی روایات کی دیرپا اہمیت کو اجاگر کیا، اور اس کے انسانیت کی عزت، عدم تشدد، اور ہمدردی کے عالمی اصولوں کو اہمیت دی۔

اسلام، عیسائیت، یہودیت، ہندو مت، بدھ مت، اور سکھ مت کی تعلیمات سے استفادہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ مشترکہ اقدار ہم آہنگ اور ترقی پذیر معاشروں کو بنیاد فراہم کرتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

’بسمل‘ میں ہمیں ہماری سوچ سے زیادہ امیر دکھایا گیا: سویرا ندیم

مقبول ڈرامے ’بسمل‘ میں امیر کاروباری شخص کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی سویرا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے