پیر , اکتوبر 13 2025

2024 میں پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست جاری

معروف ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے 2024 میں پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست جاری کردی ہے۔

اس سال کی فہرست تین کیٹگریز پر مشتمل ہے جن میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز اور ٹاپ کری ایٹرز شامل ہیں۔

2024 میں یوٹیوب کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور پاکستانی کری ایٹرز نے پہلے سے کہیں زیادہ کنٹنٹ اپ لوڈ کیا۔

گزشتہ سال مقامی کری ایٹرز کی جانب سے اپ لوڈ کیے جانے والے کنٹنٹ کے کل گھنٹوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔

اس سال انٹرٹینمنٹ کا شعبہ سب سے آگے رہا جس میں ڈرامے اور ایکشن سے بھرپور فلمیں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

فہرست میں رجب کی فیملی کا پہلا نمبر ہے ان کے بعد  انایا ایشال فیملی،  ارشد ریلز، یو آر کرسٹیانو،  ڈکی بھائی، سسٹرولوجی، چھوٹا علی وی لاگ،  ڈاکٹر امتیاز احمد،  شیراز ولیج وی لاگ اور فاطمہ فیصل شامل ہیں،

About Aftab Ahmed

Check Also

رجب بٹ کا اہلیہ ایمان اور تنازعات پر مئوقف: سب کچھ ٹھیک ہے، سوشل میڈیا نے بات کو بڑھا دیا

مشہور وی لاگر کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ ایمان کے ساتھ تعلقات معمول …