google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایران گیس پائپ لائن پر رعائت لینے کی کوشش کریں گے: مصدق ملک - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

ایران گیس پائپ لائن پر رعائت لینے کی کوشش کریں گے: مصدق ملک

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن معاملے پر رعایت ملی تو فائدہ ضرور اٹھائیں گے، ایران پاکستان منصوبے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن سے ایران گیس پائپ لائن پر رعائت لینے کی کوشش کریں گے،

اگر ہمیں کسی بھی طرح رعائت مل جاتی ہے تو ہمارے لیے اچھا ہوگا، پاک ایران گیس پائپ لائن پر کسی بھی رعایت کا بھر پور فائدہ اٹھائیں گے

مصدق ملک نے کہا ہر وہ قدم اٹھایا جائے گا جس سے کسی پابندی کا بوجھ نہ آئے، ایسا فریم ورک بنا رہے ہیں کہ صارف کو سستا تیل ملے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایل این جی کا کوئی اضافی کارگو نہیں لے گا، ہمارے پاس ایل این جی سر پلس ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ ایل این جی کی قیمتیں گر چکی ہیں، پاکستان اپنے 5 ایل این جی کارگو مؤخر کر چکا ہے، مزید 5 ایل این جی کارگو مؤخر کرنا زیرِ غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کارخانے ایل این جی نہیں خرید رہے اس لیے گیس اضافی ہو رہی ہے، درآمدی گیس مہنگی ہونے پر نجی شعبہ ایل این جی کی خریداری نہیں کر رہا۔

وزیرِ پیٹرولیم نے کہا کہ موسم سرما کے لیے گیس پلان چند دنوں میں تیار ہو جائے گا،

انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کے بورڈز میں تعیناتی کیلئے 40 لوگوں کو شارٹلسٹ کیا گیا ہے، کسی بھی بورڈ میں سیاسی تعیناتیاں نہیں کی جائیں گی، وزیراعظم کی اپروول کے بعد بورڈ ممبران تعینات کر دیئے جائیں گے،

About Aftab Ahmed

Check Also

سونم باجوہ کی بھی سجل علی کو عید مبارک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے اور دلکش انداز کی ویڈیو …