google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تیسرے ٹی 20 میچ: پلئنگ الیون کا اعلان، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

تیسرے ٹی 20 میچ: پلئنگ الیون کا اعلان، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے لیے پلئنگ الیون کا اعلان کردیا جب کہ قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 کل بلاوائیو میں کھیلا جائے گا، سیریز میں قومی ٹیم کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے بلاوائیو کے میدان پر شروع ہوگا، تیسرے میچ کے لیے 4 تبدیلیوں کے ساتھ پاکستان کی پلیئنگ الیون کا بھی اعلان کردیا گیا۔

تیم مینیجمنٹ نے بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور اوپنر صائم ایوب، فاسٹ باؤلر حارث رؤف، اسپنر ابرار احمد اور عرفان خان نیازی کو آرام دیا گیا ہے۔

ان کی جگہ ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم، عرفات منہاس اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پلیئنگ11 میں کپتان سلمان آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر شامل ہیں۔

ان کے علاوہ قاسم اکرم، عارف منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین، سفیان مقیم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

گزشتہ روز سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے