ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

اسلام آباد، گوجرانوالہ ، فیصل آباد کی ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں نجکاری کے لیے حکومتی اقدامات، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے کی ترقی اور مسا ئل کے موثر حل کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔

ابتدائی طور پر حکومت کے ماتحت 52 فیصد آئی پی پیز میں سے اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجکاری کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کے ذریعے سنجیدہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرنے اور خدشات دور کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، کمیٹی کی جانب سے ممکنہ خطرات اور چیلنجز کی پیشگی نشاندہی سے نجکاری کی کامیابی کے امکانات بڑھیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …