ہفتہ , مئی 2 2026

حکومت کا اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ

حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ، تحریک انصاف کی اجلاس کے لئےتحریک ابھی موصول نہیں ہوئی.

وفاقی دارالحکومت پر یلغار کے حوالے سے بحث ہوگی قرار داد مذمت پیش ہوگی،سخت قانون سازی کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کو آئندہ چڑھا ئی سےمحفوظ بنایا جائے گا،

ملک کی آن کی خاطر اور دہشت گردوں سے لڑ کر جان نثار کرنے والوں کو خراج پیش کیا جائے گا.

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ میں توسیع اور بعض قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے

توقع ہے کہ اجلاس گیارہ دسمبر (بدھ) کو ہوگا اسی روز پارلیمانی ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس بھی بلایا جائےگا۔ 

پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہےکہ حکومت نے دونوں ایوانوں کے الگ الگ اجلاس گزشتہ ماہ اسی تاریخ کو منعقد کرنے کا اردہ کرلیا تھا یہ اجلاس دو ہفتے جاری رہیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عفت عمر کی مالی مشکلات اور تعصب پر کھل کر بات

پاکستانی اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا سادہ پس …