google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

ین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے تباہ کن باؤلنگ سے زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 57 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے چھٹے اوور میں حاصل کر لیا گیا۔

صائم ایوب 32 اور عمیر بن یوسف 22 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

قبل ازیں، سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن یہ فیصل غلط ثابت ہوا

پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ انہیں ہدف مقرر کرنے یا اس کا تعاقب کرنے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔

یہ میچ زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلا جا رہا ہے جس کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ روز ہی کردیا گیا تھا۔

بلاوائیو میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پہلے میچ کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جب کہ زمبابوے نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی تھی، جبکہ میزبان ٹیم 165 رنز ہدف کے تعاقب میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے