جمعرات , جنوری 29 2026

نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر کوہاٹ یونیورسٹی کا ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن معطل

نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن کو معطل کردیا گیا،

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، ویڈیوکی تصدیق ہونے پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سید پیر بلال شاہ کی نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر انہیں فوری طور پرعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق واقعہ یونیورسٹی کے احاطے میں پیش نہیں آیا ہے ، تاہم ویڈیو کی تصدیق پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور کے جوہر ٹاؤن سے KIPS کالج کے سی ای او عابد وزیر خان اغوا

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے معروف تعلیمی ادارے KIPS کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی …