وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر بننے پر مبارک باد دینے کے لیے ایکس پلٹ فارم پر پیغام جاری کیا تو ایکس نے کمیونٹی نوٹ لگا دیا۔
خیال رہے پاکستان بھر میں ایکس پلٹ فارم کئی ماہ سے پابندی عائد ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایکس پلیٹ فارم کے ذریعے امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ پلیٹ فارم تک رسائی کے لیے وزیراعظم شریف نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN) کا استعمال کیا۔
شہباز شریف کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر ٹرمپ کے لیے پوسٹ لکھی گئی تو ایکس کا کمیونٹی نوٹ سامنے آیا کہ وزیر اعظم شریف نے ٹرمپ کو مبارکباد دینے کے لیے ایکس تک رسائی کے لیے وی پی این کا استعمال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک دی گئی، لکھا کہ میں پاکستان امریکا شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
تاہم ایکس پر پابندی کے باوجود وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے شہباز شریف کی ایکس پوسٹ پر صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔