google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سعودیہ کی پاکستان فٹبال ویمن ٹیم کو میچ کی پیشکش - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

سعودیہ کی پاکستان فٹبال ویمن ٹیم کو میچ کی پیشکش

سعودی عرب فٹبال فیڈریشن نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے قطر میں میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سعودی فیڈریشن نے ٹیم کو میچ کی دعوت بھی دے ڈالی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے قطرمیں پاکستان سے ویمن فٹبال میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے اور دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی سعودی عرب سے میچ کھیلنےمیں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کے تمام اخراجات سعودی فٹبال فیڈریشن نے برداشت کرنے کی ذمہ داری لی ہے جب کہ میچ کیلئے دونوں ٹیموں کا تربیتی کیمپ قطر میں ہی لگایا جائے گا۔

سعودی عرب نے اس ماہ فیفا ونڈو میں خواتین کے دوستانہ میچ کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) سے رابطہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ خواتین کی فیفا فرینڈلی ونڈو 25 نومبر سے 7 دسمبر کے درمیان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …